NPG Media

نیازی X , Y کا رونا روتا رہا، Z نے گیم ڈال دی : حنا پرویز بٹ

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پنجاب میں حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر عمران خان پر ہلکے پھلکے انداز  میں تنقید کی۔

سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہنے والی حنا پرویز بٹ نے حمزہ شہباز کی جیت پر متعدد ٹوئٹس کیں۔انہوں نے لکھا کہ ‘X اور Y کے بعد عمران خان کی اے بی سی  پوری ہی نہیں ہو رہی تھی، زرداری صاحب نے پوری کر دی’،’ نیازی X , Y کا رونا روتا رہا، Z نے گیم ڈال دی ‘۔

حنا پرویز نے مزید کہا کہ ‘آج ہم نے قومی اسمبلی کا بدلہ لے لیا،ان کو ایسا سرپرائز دیا کہ برسوں یاد رکھیں گے’۔

لیگی رہنما نے عمران خان کے حمایتیوں کو انتباہ کیا کہ ملک بھر میں احتجاج کی کال دینے والی تحریک انصاف کو بتاتی چلوں کہ باہر نکلنے سے پہلے رانا ثنا اللہ کا نام ذہن میں رکھیں، نام ہی کافی ہے۔

خیال رہے کہ (ن) لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوگئے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ووٹنگ کے نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار پرویز الہیٰ نے 186 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز نے 179 ووٹ لیے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal