NPG Media

ماں سے ناجائز تعلقات کا رنج ‘ بیٹے نے شراب پلا کر آشنا کو قتل کردیا

پٹنہ  بھارتی ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے علاقے میں بیٹے نے اپنی ماں کے آشنا کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مونو نامی نوجوان کے کئی خواتین سے تعلقات تھے جن میں بادل کمار کی ماں بھی شامل تھی۔ ایک روز بادل نے اپنی ماں اور مونو کو ناجائز تعلقات قائم کرتے ہوئے دیکھ لیا جس کے بعد اس نے مونو کو سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔مونو کو اس بات کا اندازہ ہوا تو اس نے صلح کیلئے پہل کی اور معاملات سلجھانے کی کوشش کرنے لگا۔ بادل نے اس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کا جھانسہ دیتے ہوئے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر شراب پلائی اور جب مونو نشے میں دھت ہوگیا تو چاقو کے وار کرکے اسے قتل کردیا۔ ملزم کی اس پر بھی تسلی نہ ہوئی تو اس نے اپنی ماں کے آشنا کا گلا بھی کاٹ دیا۔ پولیس نے بادل کمار سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

Related posts

مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13سال گزر گئے

rashid afzaal

ٹوئٹرصارفین کیلئے خوشخبری،نیا فیچر متعارف

rashid afzaal

سابقہ مس برازیل گلیسی کوریا انتقال کرگئیں

rashid afzaal