NPG Media

اورنج ٹرین پر مسافروں سے کرایہ فی کلومیٹر کے حساب سے وصول کرنے کی تجویز

 پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی اورنج ٹرین پر مسافروں سے کرایہ فی کلومیٹر کے حساب سے وصول کرنے کی تجویز  دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے فی کلومیٹر کے حساب سے کرایہ وصول کرنے کی سفارشات حکومت کو پیش کردیں ۔اسٹیشن ٹو اسٹیٹس کی بجائے فی کلو میٹر کے حساب سے کرایے کی وصولی سے مسافروں کی تعداد بڑھے گی ۔ اورنج ٹرین کا 4 کلو میٹر تک کا کرایہ 20 روپے مقرر کرنے کی بھی سفارشات کی گئیں ہیں۔

اس کے علاوہ  اورینج ٹرین کے 4  سے 8  کلو میٹر سفر کا کرایہ 25  روپے کرنے کی سفارشات کی گئیں۔  اورنج لائن ٹرین کا 8  سے 12  کلو میٹر سفر کا کرایہ 30 روپے مقرر کرنے ،اورینج ٹرین کا  12  سے 16  کلو میٹر کے سفر کا کرایہ 35  روپے مقرر کرنے کی سفارشات شامل ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal