NPG Media

عمران خان کا احتجاج کیلئے پاکستان بھر سے باہر نکلنے پر قوم کا شکریہ

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے احتجاج کیلئے پاکستان بھر سے باہر نکلنے پر اور امریکی رجیم چینج سازش سے مسلط حکومت کو سترد کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احتجاج کیلئے پاکستان بھر سےباہر نکلنے پرقوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا خاص طور پر ان خاندانوں، خواتین اور بزرگوں کاجوبارش کےباوجودباہرنکلے۔

عوام بڑے پیمانے پر مہنگائی کیخلاف ہمارے احتجاج میں شامل ہوئی، امریکی رجیم چینج سازش سے مسلط حکومت کومسترد کرتے ہیں۔

گذشتہ روز تحریک انصاف نے مہنگائی کیخلاف ملک گیر احتجاج کیا، اسلام آباد میں ایف نائن پارک، کراچی میں شارع قائدین ، لاہورمیں لبرٹی چوک اور پشاورمیں ہشت نگری پر احتجاج ہوا۔

راولپنڈی میں کمرشل مارکیٹ اورلال حویلی پراحتجاج گلگت بلتستان اورآزادکشمیرمیں بھی کپتان کی کال پر شرکا نے بڑی تعداد میں شرکت کیا اور اسکرینوں پرعمران خان کاخطاب براہ راست سنا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal