ماریوپول:(این پی جی میڈیا) روسی فوج نے دعوی کیا ہے کہ نیٹو فوجی یوکرین کے شہر ماریوپول میں پھنس گئے ہیں۔
روسی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ماریوپول میں نیٹو فوجی پھنس گئے ہیں اور وہ نکلنے کے محفوظ راستہ مانگنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ روسی فوج کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو فوجیوں کو محفوظ رستہ دینے کے بدلے روسی فوجیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔