NPG Media

شوبز ستاروں نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

لاہور:(این پی جی میڈیا) شوبز کی مشہور پاکستانی شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار عدنان صدیقی، ماہرہ خان اور بلال مقصود نے وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ٹوئیٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے عدنان صدیقی نے لکھا کہ وہ لوگ جو گندی سیاست کھیلنے میں مصروف ہیں کیا وہ نہیں جانتے کہ عمران خان ایک لیڈر ہیں، انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان کی خاطر اس بندے کو مدت پوری کرنی چاہیے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ٹوئیٹ کی جس میں انہوں نے عمران خان، پاکستان کا جھنڈا اور دعا والے ایموجی کا استعمال کیا جس سے ظاہر ہوتا کہ وہ بھی عمران خان کی حمایت کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ سنگر بلال مقصود نے بھی اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کم از کم اگلے 10 سال تک پاکستان کو عمران خان کی ضرورت رہے گی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal