NPG Media

94 آسکر ایوارڈ کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا، فلم کوڈا نے بڑٰی کامیابی حاصل کر لی

لاس اینجلس:(این پی جی میڈیا) 94 آسکر ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں کر دیا گیا۔ فلم کوڈا نے آسکر ایورڈ حاصل کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی شدہ آسکر ایوارڈ سرمنی کا انعقاد کر دیا گیا۔ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقدہ اس تقریب میں آسکر ایوارڈ ونرز کا اعلان کر دیا گیا۔

تقریب میں  ول اسمتھ کو فلم کنگ رچرڈ میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ سے نوازا گیا جب کہ جیسیکا چیسشیئن   بہترین اداکارہ کا ایوارڈ  وصول کرنے میں کامیاب رہیں، جیسیکا چیسشیئن کو فلم دی آئیز آف ٹیمی فیک میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ دیا گیا۔

تقریب میں  بہترین معاون اداکار کا آسکر ایوارڈ  فلم کوڈا  میں اداکاری کرنے والے اداکار ٹرائے کاٹسر ن اوربہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ  فلم ویسٹ سائیڈ اسٹوری آریانا ڈیبوس کو دیا گیا۔

بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ قوت سماعت سےمحروم خاندان میں قوت سماعت رکھنے والے والی واحد لڑکی روبی کی کہانی پر بننے والی  کوڈا نے  جیتا جب کہ انکانٹو بہترین اینی میٹڈ فلم قرار پائی۔

بہترین ڈائریکٹر کا آسکر ایوارڈ فلم دی پاور آف دی ڈاگ کی ہدایتکاری پر جین کیمپیئن کو دیا گیا۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal