NPG Media

سعودی عرب کا یوکرینی شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا فیصلہ

ریاض:(این پی جی میڈیا) سعودی حکومت نے ملک میں موجود یوکرینی شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے ملک میں موجود یوکرینی شہریوں کے ویزوں میں توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملک میں موجود یوکرینی سیاحوں، کاروباری شخصیات اور دیگر شہریوں کے ویزوں میں بغیر کسی اضافی فیس کے توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 24 فروری کو روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے لاکھوں یوکرینی شہری دوسرے ملکوں میں نقل مکانی کر چکے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal