ماسکو:(این پی جی میڈیا) روس نے کونسل آف یورپ سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہی امریکی صدر سمیت اہم امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے روس پر پابندیوں کے بعد روس نے بھی امریکی صدر جو بائیڈن، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سمیت سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی اہلیہ ہلیری کلنٹن پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کر لیا۔
اس کے علاوہ روس نے کونسل آف یورپ سے بھی نکلنے کا بھی اعلان کیا۔