NPG Media

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے اینکر کی بولتی بند کروا دی، ویڈٰیو وائرل

لاہور:(این پی جی میڈیا) ماڈل و اینکر نادیہ حسین نے نجی ٹی وی چینل کے اینکر کی بولتی بند کروا دی، اینکر کو بریک لینا پڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈٰیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے اداکارہ نادیہ حسین سے سوال پوچھا کہ آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ بریانی۔

جس پر اینکر نے فورا سوال کیا کہ کیا آپ کے سامنے گرما گرم بریانی ہو تو آپ کھانا پسند نہیں کریں گی تو اداکارہ نے جواب دیا کہ اگر میں پرہیز کر رہی ہوں گی یا مجھے معلوم ہوگا کہ وہ میرے لیے ٹھیک نہیں تو میں بلکل نہیں کھاؤں گی۔

نادیہ حسین نے مزید کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوگا کہ بریانی کھانے سے میں ایک جرم کر رہی ہوں تو میں یہ جرم نہیں کروں گی، اگر بریانی کھانا میرے لیے گناہ ہے تو میں نہیں کھاؤں گی۔

واضح رہے کہ اینکر نے مبینہ طور پر عورتوں کے پہناوے کے حوالے سے یہ سوال کیا تھا۔

ماڈل و اینکر نادیہ حسین کے اس جواب کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جا رہا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin