NPG Media

پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا واک آؤٹ

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی عددی برتری ثابت ہوگئی۔ انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک منظور کرلی گئی، جس میں حکومت کے حق میں 221 ووٹ اور مخالفت میں 203 ووٹ ملے، بل کی شق وار منظوری کا عمل جاری جاری ہے۔

سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے۔ مشیر وزیراعظم بابر اعوان نے انتخابی اصلاحات ترمیمی بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔ حکومت اور اپوزیشن کے آئینی ماہرین نے سپیکر ڈائس پر مشاورت کی، جس میں فروغ نسیم، رضا ربانی، اعظم نذیر تارڑ اور شیری رحمان شامل تھے۔ اس دوران انتخابی ترمیمی بل کی تحریک پر گنتی ہوتی رہی۔

گنتی کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید اور مرتضیٰ جاوید عباسی میں تلخ کلامی ہوئی۔ اپوزیشن نے دھاندلی دھاندلی اور ووٹ چور کے نعرے لگائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ تحریک کے حق میں 221 ووٹ جبکہ تحریک کی مخالفت میں 203 ووٹ ملے، جو گنتی ہوئی ہے، وہ ٹھیک ہوئی ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin