وزیرآباد: (این پی جی میڈیا) تحریک لبیک پاکستان نے وزیر آباد میں جاری دھرنا ختم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی نے حکومت کے ساتھ معاہدے کی روشنی میں وزیر آباد میں اللہ ہو چوک پر جاری 11 روزہ دھرنا ختم کر دیا۔
پیر سید سردار شاہ نے وزیر آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین یہاں سے واپس مسجد رحمت اللعالمین جائیں گے۔