NPG Media

کابل زور دار دھماکوں سے لرز اٹھا، 20 افراد ہلاک 50 سے زائد زخمی

کابل: (این پی جی میڈیا) کابل میں یکے بعد دیگرے 2 زور دار دھماکے، ابتک 20 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق کابل کے سردار محمد خان دواد ہسپتال میں یکے بعد دیگرے 2 زور دار دھماکے ہوئے۔ ترجمان امارت اسلامی بلال کریمی نے دھماکوں کی تصدیق کر دی۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکے داعش کی جانب سے کیے گئے۔ داعش کے جنگجوں نے سردار محمد خان دواد ہسپتال میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس کوشش میں طالبان اہلکاروں نے ناکام بنا دیا مگر ایک جنگجو نے خود کو ہسپتال کے دروازے پر دھماکے سے اڑا دیا۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی وجہ سے ابتک 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سردارمحمد خان داؤد اسپتال 400 بستروں پر مشتمل افغانستان کا بڑا ملٹری اسپتال ہے، اس سےقبل اس اسپتال کو 2011 اور 2017 میں بھی نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

ڈپٹی سپیکرکی رولنگ کیخلاف کیس،حمزہ شہباز نے بڑاقدم اُٹھالیا

rashid afzaal

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

rashid afzaal