NPG Media

نئے پاکستان میں نیا کارنامہ؛ بھکاری نے پولیس کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا

سکھر: (این پی جی میڈیا) نئے پاکستان میں نیا اور انوکھا کیس، بھکاری پولیس کی جانب سے بھتہ طلب کرنے پر عدالت چلا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سکھر کے ایک بھکاری نے سندھ ہائیکورٹ میں کیس دائر کر دیا اور الزام لگایا کہ پولیس اس سے بھتہ طلب کرتی ہے۔
گداگر فقیر محمد تگیل نے درخواست میں لکھا کہ میں رانی پورہ ٹول پلازہ پر بھیک مانگتا ہوں اور پولیس مجھ سے بھتہ طلب کرتی ہے اور نہ دینے پر میرے گھر پر چھاپے مارتی ہے۔ پولیس چھاپے کے دوران میری بکری بھی لے گئ ہے۔
فقیر محمد نے اپنی درخواست میں آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور کو فریق بنایا ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin