اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) غربت کی چکی میں پھنسی عوام پر ایک دفعہ پھر پیٹرول بم گرنے کا امکان۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ڈالر کی تاریخی اڑان کی وجہ سے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے تک کے اضافے کا امکان ہے۔
وگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول 8 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل ساڑھے 9 روپے، مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔