NPG Media

امریکا افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستان کی فضائ حدود استعمال کرے گا، امریکی ٹیلی ویژن کا دعوی

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) امریکی ٹیلی ویژن نے دعوی کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستان کی فضائ حدود استعمال کرے گا، دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیلی ویژن سی این این نے دعوی کیا ہے پاکستان نے امریکا کو افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے اپنی فضائ حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ معاہدہ طے پانے کے قریب ہے۔
امریکی ادارے کے دعوی کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکی کانگریس ارکان کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان پاکستان کی فضائ حدود کو استعمال کرنے کے حوالے سے باضابطہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے بھی ایک ایم او یو پر دستخط کرنے کی خواہش کااظہارکیا ہے اور اس معاہدے کے بدلے میں امریکا سے انسداد دہشت گردی کیلئے اپنے اقدامات اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کیلئے تعاون چاہتا ہے۔
سی این این کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان اس معاملے پر مذاکرات جاری ہیں تاہم معاہدے کی شرائط کوابھی حتمی شکل نہیں دی جاسکی، اس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی فوج افغانستان میں خفیہ معلومات کیلئے بغیرکسی معاہدے کے پاکستانی حدوداستعمال کر رہی ہے۔
پاکستانی حکام کی جانب سے اس دعوی کی تردید کی گئ ہے اور کہا گیا کہ ہماری امریکا سے ایسی کوئ بات چیت نہیں چل رہی اور نہ ہی ہم امریکا کو اپنی فضائ حدود استعمال کرنے کی اجازت دیں گئے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin