NPG Media

مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات کا شکار: پی ڈی ایم رہنما عبدالغفور حیدری کا انکشاف

چنیوٹ:(این پی جی میڈیا) مسلم لیگ ن اندرونی اختلافات کا شاکار، مریم نواز اور شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کی قیادت میں اختلافات موجود ہیں۔
جمعیت علما اسلام کے جنرل سیکرٹری اور پی ڈی ایم کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان موجود اختلافات کا راز افشاں کر دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت میں اختلافات موجود ہیں اور یہ کوئ انوکھی بات نہیں بلکہ سیاسی جماعتوں کے اندر مختلف ذہنیت کے لوگوں کا ہونا خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر تمام فیصلے نواز شریف ہی کرتے ہیں اور ان کی رضا مندی سے ہی پارٹی حکمت عملی طے کرتی ہے۔
عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اور پیپلز پارٹی کا ایجنڈا مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید خانہ بدوش ہیں اور وہ اس حکومت کے خاتمے کے بعد کہاں پڑائو ڈالیں گے اس کے بارے میں ابھی مجھے علم نہیں۔
عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم کل سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج کا آغاز کررہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلے۔
دوسری جانب پی ڈی ایم نے کل اسلام آباد کے مقامی رہنماؤں کی مٹینگ طلب کرلی ہے، جو مسلم لیگ ن کے سیکریٹریٹ میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت منعقد کی جائے گی۔
اجلاس میں بیس اکتوبر سے ملک بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہےکہ چار روز قبل فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ مہنگائی، بے روزگاری اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin