NPG Media

سپر پاور امریکہ نے تاریخ رقم کر دی، امریکی فوج میں پہلا خواجہ سرا فور سٹار آفیسر شامل

واشنگٹن: (این پی جی میڈٰیا) امریکہ نے دنیا بھر کے خواجہ سرائوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج میں پہلی دفعہ فور سٹار خواجہ سرا آفیسر کو شامل کر لیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 63 سالہ ڈاکٹر ریچل لیوائن نے امریکی تاریخ رقم کرتے ہوئے امریکی فورسز میں پہلی مرتبہ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے صحت کا حلف بطور خواجہ سرا فور سٹار آفیسر اٹھا لیا۔
اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈاکٹر ریچل لیوائن نے حلف برداری کی تقریر کے دوران اس موقع کو ’اہم‘ اور’تاریخی‘ قرار دیا ہے۔ امریکی سیکریٹری صحت ہاویر بسیرا نے ڈاکٹر لیوائن کی تقرری کو مساوات کی طرف ایک بڑا قدام قرار دیا ہے۔
یاد رہے ڈاکٹر ریچل لیوائن ہاروڈ کالج اور ٹائلیون یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سے فارغ التحصیل ہیں اور انہوں نے اس سے قبل ماہر امراض اطفال کے طور پر امور انجام دیئے ہیں۔

Related posts

جو روٹ نے ایک بار پھر الیسٹر کک کو پیچھے چھوڑ دیا

admin

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نوجوانوں کے لیے شاندار پلان سامنے لے آئیں

admin

غزہ میں انسانی امداد کی رسائی، امریکا کا اسرائیل کو 30 دن کا الٹی میٹم

admin