NPG Media

پاک بھارت ٹاکرا: بھارتی وزیر نے پاکستان سے میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا

India's captain Virat Kohli (C) embraces Pakistan's Imad Wasim (L) after victory in the 2019 Cricket World Cup group stage match between India and Pakistan at Old Trafford in Manchester, northwest England, on June 16, 2019. (Photo by Dibyangshu SARKAR / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE

بھارتی میڈیا کے مطابق یونین منسٹر گری راج سنگھ نے پاک بھارت تعلاقات کی وجہ سے پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
بھارتی یونین منسٹر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو کسی اور نظر سے دیکھنا چاہیے اور چونکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلاقات اس وقت خراب ہیں تو اس لیے ورلڈ کپ میں بھارت کو پاکستان سے میچ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔
بھارتی وزیر کے ساتھ ان کے دیگر دو وزرا نے بھی پاک بھارت میچ منسوخ کرانے کے لیے اس پر کابینہ میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہےکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
گزشتہ روز میچ کے حوالے سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے ساتھ میچ میں کبھی کچھ مختلف محسوس نہیں ہوا، وہ اسے صرف کرکٹ کے دیگر میچز کی طرح دیکھتے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin