NPG Media

رئیل می نے اپنا پہلاٹیبلیٹ مارکیٹ میں پیش کردیا

چین(این پی جی میڈیا): چینی کمپنی رئیل می نے اپنا پہلا ٹیبلیٹ متعارف کرا دیا ہے۔
رئیل می پیڈ نامی اس ٹیبلیٹ میں 10.4 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 2000×1200 پکسل ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے۔
یہ ٹیبلیٹ متاثر کن حد تک پتلی باڈی والا ہے جس کی موٹائی محض 6.9 ملی میٹر ہے۔
ٹیبلیٹ میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 80 پراسیسر موجود ہے۔
اسی طرح 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن صارفین کو دستیاب ہوں گے اور اسٹوریج میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔
ٹیبلیٹ میں فرنٹ اور بیک پر ایک، ایک کیمرا موجود ہے، یہ دونوں کیمرے 8 میگا پکسلز کے ہیں۔
ٹیبلیٹ کے اندر 7100 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جس کے ساتھ 18 واٹ چارجنگ اور ریورس چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے۔

Related posts

سونیا حسین نے شوبز انڈسٹری میں کامیابی کا نسخہ بتا دیا

admin

نرگس فخری وکی کوشل اور امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

admin

سیلینا گومز ارب پتی افراد کی فہرست میں شامل

admin