NPG Media

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال کر نے پر پابندی

لا ہور (این پی جی میڈیا):پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوگی تاہم پی سی بی انگلینڈ کی سیریز میں اس ٹیکنالوجی کی دستیابی کیلئے پر امید ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 17 ستمبر سے 3 اکتوبر تک ہونے والے تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں ڈی آر ایس کی ٹیکنالوجی نہیں استعمال ہوگی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ کیخلاف دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں منظور شدہ آپریٹرز کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے پر امید ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 17 ستمبر سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جب کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin