NPG Media

نور مقدم کیس میں مقدمے کی خفیہ سماعت کی درخواست

لا ہور (این پی جی میڈیا): سابق پاکستانی سفارت کار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے کیس کی آئندہ ہونے والی عدالتی کارروائیوں کو خفیہ رکھنےکی عدالت سے درخواست کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر اور والدہ عصمت آدم جی پر نور مقدم قتل کے حوالے سے پولیس کی مدد نہ کرنے اور حقائق پوشیدہ رکھنے کے الزامات ہیں۔
جمعرات کو اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ وہ ’مقدمے کی خفیہ (اِن کیمرہ)سماعت کرنے کی درخواست کریں گے۔‘
مرکزی ملزم ظاہر جعفر، ان کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی اور تین دوسرے ملزمان جمعرات کی سماعت کے دوران عدالت میں موجود تھے۔
اس کے بعد چھ ستمبر کو مرکزی ملزم ظاہر جعفر اور ان کی والدہ عصمت آدم نے ’پرائیویسی‘ کے لیے میڈیا والوں کو کمرہ عدالت سے باہر رکھنے کی درخواست کی تھی۔
اسی روز ایک کیمرہ مین کے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو بھی وائرل کروائی گئی تھی۔
اس روز سماعت سے قبل کمرہ عدالت کے باہر ملزمہ عصمت آدم جی نے موبائل فون سے ویڈیو بنانے والے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین کو کہا کہ وہ ویڈیو ان کے سامنے ڈیلیٹ کریں، جس کے بعد انہوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ کیمرہ مین کا موبائل فون لے کر ویڈیو ڈیلیٹ کی جائے، جس پر پولیس اہلکار نے کیمرہ مین کا موبائل فون لیا اور ویڈیو ڈیلیٹ کر دی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin