NPG Media

ملک میں کورونا کیسز، مزید 83 افراد کی جان لے گئے

لاہور (این پی جی میڈیا):پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 83 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 3902 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 60 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 902 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 83 افراد انتقال کر گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تقریباً ساڑھے 6 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 413ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 90 ہزار 136 تک جاپہنچے ہیں۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4387 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 10 لاکھ 71 ہزار 976 ہو گئی ہے جب کہ فعال کیسز کی تعداد 91747 ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin