NPG Media

ہمیں دہشت گرد نہ کہا جائے ورنہ انجام برا ہوگا،ٹی ٹی پی کی میڈیا کو دھمکی

پشاور(این پی جی میڈیا): کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے مقامی میڈیا اداروں اور صحافیوں کو سختی سے تنبیہ کی ہے کہ وہ انہیں ‘دہشت گرد تنظیم’ کہنے سے گریز کریں ورنہ ان کے ساتھ برا رویہ اختیار کرنا پڑے گا۔
ٹی ٹی پی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں ان کے ترجمان محمد خراسانی نے مبینہ طور پر کہا کہ وہ میڈیا کوریج پر نظر رکھے ہوئے ہیں جس میں ٹی ٹی پی کو دہشت گردوں اور انتہاپسندوں’ جیسے نفرت انگیز القابات سے محاطب کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے لیے اس طرح کی اصلاحات کے استعمال سے میڈیا اور صحافیوں کا جانبدارانہ کردار ظاہر ہوتا ہے، اور یہ صحافت کے پیشے پر بدنما داغ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر میڈیا پیشہ ورانہ بددیانتی کرے گا تو وہ اپنے لیے خود دشمن پیدا کرے گا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin