NPG Media

سام سنگ اے سیریز کے فونز کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(این پی جی میڈیا):سام سنگ نے پاکستان میں گلیکسی اے سیریز کے مختلف فونز کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

سام سنگ دنیا میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے والی کمپنی ہے اور پاکستان میں بھی اس کی ڈیوائسز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے گلیکسی اے 32، اے 22 اور اے 12 کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔

ان میں گلیکسی اے 32 سب سے بہترین فون ہے جو 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

پہلے یہ فون 45 ہزار 999 روپے میں فروخت کیا جاتا تھا مگر اب اس کی قیمت 4 ہزار 499 روپے ہوگئی ہے یعنی ساڑھے 3 ہزار روپے کم کردیئے گئے ہیں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal