NPG Media

فیس بک ایپ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

ایک وقت تھاکہ جب فیس بک کی ایپ کے اندر ہی صارفین اپنے دوستوں کے ساتھ چیٹ کر سکتے تھے لیکن کمپنی نے بعد میں اس فیچر کو الگ کر دیا اور صارفین کو میسنجر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور استعمال کرنے پر مجبور کیا۔

اس پالیسی کے بعد بہت سے لوگ فیس بک ایپ اور میسنجر کو الگ الگ استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ فیس بک نے تسلیم کرلیا ہے کہ یہ فیصلہ درست نہیں تھا۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اپنا فیصلہ واپس لینے اور آڈیو، ویڈیو کالز کو اس کی مرکزی ایپ پر واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جو صارفین اپنے فیس بک دوستوں کو ویڈیو یا وائس کال کرنا چاہتے ہیں وہ جلد ہی فیس بک ایپ کے ذریعے ایسا کرسکیں گے۔تاہم اگر وہ چیٹ کرنا چاہتے ہیں تو بظاہر انہیں اب بھی میسنجر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

فیس بک کے ڈائریکٹر آف پروڈکٹ برائے میسنجر کونر ہیس نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں پہلے امریکا میں منتخب چند صارفین کے لیے کی جا رہی ہیں جس کا مطلب ہے کہ اس فیچر کو دنیا کے دیگر صارفین تک پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal