NPG Media

عدالت نے شلپا شیٹی کے شوہر کی درخواستِ ضمانت رد کردی

بھارتی ریاست مہارا شٹر کی ممبئی ہائی کورٹ نے بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کوفحشا فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت دینے سے انکا کردیا۔
راج کندرا کو ممبئی پولیس نے رواں ماہ 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے کے کیس میں گرفتار کرکے جیل بھیجا تھا، بعد میں انہیں مقامی عدالت میں پیش کرکے ان کا 27 جولائی تک جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔
جسمانی ریمانڈ کی مدت مکمل ہونے پر راج کندرا نے ممبئی ہائی کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دی تھی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔
ممبئی ہائی کورٹ نے 28 جولائی کو راج کندرا کی درخواست پر مختصر سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی اور ۔پولیس کو حکم دیا کہ وہ 29 جولائی تک کیس کا مکمل چالان پیش کرے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

مائیکل جیکسن کو مداحوں سے بچھڑے 13سال گزر گئے

rashid afzaal

شاہ محمود قریشی کے الزامات مسترد، الیکشن کمیشن نے ثبوت مانگ لیے

rashid afzaal