NPG Media

امریکی صدر جوبائیڈن کا اہلیہ کے ہمراہ سائیکل پر گشت

امریکی خاتون اول جل بائیڈن کی 70 ویں سالگرہ پر صدر بائیڈن اہلیہ کے ہمراہ سائیکل پر نکل پڑے۔

جوبائیڈن کی اہلیہ اور امریکی خاتون اول جل بائیڈن نے گزشتہ روز اپنی 70ویں سالگرہ منائی۔

جل بائیڈن نے اپنی 70 ویں سالگرہ امریکی صدر جوبائیڈن کے ہمراہ ڈیلویر میں مقیم ویکیشن ہوم میں منائی۔

اس دوران دوپہر کے اوقات میں جوبائیڈن کو اہلیہ کے ہمراہ سڑکوں پر سائیکل چلاتے بھی دیکھا گیا، یہی نہیں وہاں موجود دیگر سائیکل سواروں نے جل بائیڈن کو دیکھ کر سالگرہ کی مبارکباد باد بھی دی۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں جل بائیڈن کو ہاتھ ہلاکر ان افراد کا شکریہ اداکرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal