NPG Media

سعودی عرب اور کویت نے پاکستانیوں کو ورک ویزا جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے:شیخ رشید

اسلام آباد(این پی جی میڈیا) وزیرداخلہ شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ سعودی عرب اور کویت نے پاکستانیوں کو ورک ویزا جاری کرنے کاوعدہ کیاہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان نے پہلے ہی وعدہ کیاہے جبکہ کویت جلداپنی پالیسی کااعلان کرے گا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ رنگ روڈکرپشن کیس میں ملوث افرادقانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نے بدعنوانی کی لعنت کیخلاف جنگ لڑنے کاعزم کررکھا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کابیرون ملک جانے کامعاملہ عدالت میں ہے اور حکومت عدالت کافیصلہ تسلیم کرے گی۔ایک اورسوال کے جواب میں شیخ رشیدنے کہاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات مسئلہ کشمیرحل کئے بغیرمعمول پرنہیں آسکتے اور کوئی طاقت کشمیری عوام کی تحریک آزادی کودبانہیں سکتی۔

 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal