NPG Media

پیپلز پارٹی اور اے این پی نے ملکر حکومت سے تعاون حاصل کیا، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے عمل اور کردار سے جگ ہنسائی ہوئی دونوں جماعتوں نے ملکر حکومت سے تعاون حاصل کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے پی ڈی ایم سے علیحدہ کے اعلان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دونوں جماعتوں نے ملکر حکومت سے تعاون حاصل کیا تاریخ میں ایسا رسوا کن عمل کبھی سیاسی طور پر نہیں ہوا۔

عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ اے این پی نے الزام لگایا ہے کہ فضل الرحمن نے صحیح قیادت نہیں کی جو بے بنیاد الزام ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا اتحاد انتخابی نہیں بلکہ ایک تحریک کے لیے ہے تحریکوں میں وہ جماعتیں چلتی ہیں جو تمام دباؤ کو برداشت کرتی ہیں اور تمام مشکلات عبور کرتی ہیں اور کشتیاں جلا کر چلتی ہیں اگر ہر جماعتیں دباؤ برداشت نہیں کر سکتیں اور آگے بڑھنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو ان کی مرضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پر پوری قوم کی توقعات وابستہ تھیں کہ یہ تحریک کامیاب ہو گی اور قوم کو مہنگائی سے نجات ملے گی۔ان دو جماعتوں کی علیحدگی سے قوم کو مایوسی اور شرمندگی ہوئی ہے۔ایک طرف اے این پی نے غلطی کی ہے اور دوسری  طرف مولانا فضل الرحمن پر الزام لگا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسا رسوا کن عمل نہیں ہوا جھکنے اور بکنے کے بھی طریقے ہوتے ہیں، مولانا فضل الرحمن پر اس طرح الزام لگانا مناسب نہیں۔میری نظر میں تمام جماعتیں محترم ہیں اور اپنی اپنی جگہ ان کی اہمیت اور حیثیت ہے خود غلطی کر کے دوسروں پر الزام لگانا کہاں کا انصاف ہے وقت بتائے گا کس کی کتنی غلطی تھی۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal