NPG Media

شوکت ترین کو کابینہ میں شامل کرنے کی اطلاعات میرے پاس نہیں ہیں، وزیرتعلیم

Photo Credit: The News

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ میرے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کو کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں اس بات اعتراف کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ میرے پاس ایسی کوئی خبر نہیں جس کے مطابق میں کہہ سکوں کہ شوکت ترین کو وزیرخزانہ بنایا جائےگا۔

انہوں نے سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ کے متعلق یہ بات غلط ہے کہ انہیں مہنگائی کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔ انہوں نے کہ حفیظ شیخ کی بطور وزیرخارجہ مدت ختم ہونے والی تھی جس پر وزیراعظم عمران خان نے انہیں تھوڑی جلد ہٹا دیا۔

بھارت کیساتھ تجارت کا حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں کہ کشمیر کے مسئلے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، تجارت اپنے مفادات کے تحت ہوتی ہے اور بھارت کیساتھ تجارت میں بھی پاکستان کے مفادات ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراطلاعات شبلی فراز نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ حفیظ شیخ کو ملک میں بے ہنگم مہنگائی کے باعث عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے۔ اور ان کی حماد اظہر کو اضافی قملدان سونپا گیا۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin

بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

rashid afzaal