NPG Media

شوکت ترین نے حکومت کی معاشی ٹیم کا حصہ بننے کیلئے شرط کر رکھ دی

اسلام آباد (این پی جی میڈیا)سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ نیب کیسزکے فیصلوں تک حکومتی عہدہ قبول نہیں کروں گا۔

ایک انٹرویومیں شوکت ترین نے کہا کہ مجھے پہلے بھی معاشی ٹیم میں شامل ہونیکی پیشکش ہوتی رہی جب تک  کیسزکافیصلہ نہیں ہوتاحکومتی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گا۔

انہوں نے کہاکہ میرے کیسزپرفیصلے آچکے ہیں جن پرنیب اپیلیں دائرکرچکی ہے، نیب اپیلیں ختم ہونے پرمعاشی ٹیم میں شامل ہونے کا سوچ سکتا ہوں۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے شوکت ترین کی معاشی ٹیم میں حصہ بننے کی آفرز ہوئیں تھی جس پر یہ بھی خبریں چلی کہ انہوں نے معاشی ٹیم میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے لیکن اب خبر آئی ہے کہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ جب تک نیب کے کیسز ختم نہیں ہوتے تب تک کوئی عہدہ قبول نہیں کرونگا۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 سے 20 روز میں شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کا امکان ہے کیونکہ شوکت ترین حماد اظہر کے ساتھ مشیر خزانہ کے طور پر کام کرنے کو تیار ہیں ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شوکت ترین معاشی ٹیم کے اہم اجلاسوں میں شریک ہوتے ہیں اس لیے انہیں معاون خصوصی يا مشير خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے ۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا کیس: آئین واضح ہے ارکان کو ہدایت پارلیمانی پارٹی دے گی: جسٹس اعجاز

rashid afzaal

وزیراعلیٰ پنجاب کا معاملہ، حمزہ شہباز نے فل کورٹ بینچ بنانے کی درخواست دائر کردی

admin

’میچ فکسنگ کی طرح بینچ فکسنگ بھی ایک جرم ہے‘، حکمران اتحاد کا فل کورٹ بنانے کا مطالبہ

admin