NPG Media

شاہد آفریدی ٹی ٹین لیگ کی ٹیم قلندرز میں شامل

Shahid Afridi

ابوظہبی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی لاہور قلندرز فیملی کا حصہ بن گئے۔ وہ ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

ٹیم قلندرز کے اونر عاطف رانا نے یہ اعلان کیا کہ "آج کی سب سے بڑی خبر جو میں آپ کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ 28 جنوری سے شروع ہونے والے سیزن میں شاہد آفریدی ہمارے آئیکون پلیئر ہوں گے” آفریدی نے 10 اوور کے مقابلے کے اگلے ایڈیشن میں فرنچائز میں شمولیت پر بھی اظہار تشکر کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ لاہور قلندر کی اس فرنچائز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں کیونکہ ان کے مطابق یہ وہ واحد فرانچائز ہے جس نے نوجوان صلاحیتوں کو ابھارا۔

شاہد آفریدی بہت پرجوش ہیں کیونکہ گزشتہ سال پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کیے جانے کی وجہ سے کھیل نہیں سکے تھے لیکن اس بار وہ اس کا حصہ بن گئے ہیں۔ جس پر ٹیم قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ بوم بوم آفریدی سے بڑا کوئی آئیوکون پلئیر ہوہی نہیں سکتا وہ اکیلے ہی اسٹیڈیم کو بھرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal