NPG Media

شہریوں کیلئے پاکستان کا پہلا "ڈرائیونگ سنیما” متعارف

driving-cinema

اسلام آباد:فلموں کے شوقین افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ، پاکستان کا پہلا ڈرائیونگ سینما عوام کے لیے کھول دیا گیا۔

کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی دوسری لہر کے باعث اپنے اپنے گھروں میں محصور ہوجانے والے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ڈھلتے سورج میں ایک نئی روشنی کی کرن نے جنم لیا ہے۔حال ہی میں فلم کے شوقین لوگوں کو کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک نئی خوشخبری سنائی گئی ہے جس کے باعث شہری گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی سینما کا مزہ اٹھا سکتے ہیں اور ساتھ موجود فوڈ سٹالز بھی اس کے مزے میں مزید چار چاند لگادیتے ہیں۔

سینما کی افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ شیخ رشید مہمان خصوصی تھے۔فلم شائقین اپنی کاروں میں بیٹھے ہوئے کار ریڈیو کا استعمال کرکے بڑی اسکرین پر فلمیں دیکھ سکتے ہیں۔ شیخ رشید نے سی ڈی اے کی اس کاوش کو خوب سراہا اور مستقبل میں ٹکٹ کی رقم کو ایک ہزار کی بجائے 50 روپے کرنے کی تجویز بھی دی۔

ڈرائیونگ سینما اپنے شائقین کے لیے ہفتے میں تین دن جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو دوپہر میں دو مرتبہ نشر کیا جائے گا۔ جس میں ایک گاڑی کے لیے ٹکٹ کی رقم ایک ہزار روپے ہوگی۔منتظمین کے مطابق اگر یہ منصوبہ لوگوں کو راغب کرتا ہے تو وہ اسلام آباد میں اس طرح کی مزید دو یا تین سہولیات قائم کریں گے۔

 

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal